ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف جمعہ 2 اگست کو شہید اسماعیل ہنیہ کی تدفین میں شرکت کے لئے دوحہ پہنچے۔
انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی تدفین میں شرکت کے بعد امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے بھی ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی اور نیشنل سیکورٹی کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت اور اس کے دہشت گردانہ حملے ميں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے علاقائی نیز بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے صاف اور واضح لفظوں میں اعلان کردیا ہے کہ اپنی ارضی سالمیت اورقومی اقتدار اعلی کے خلاف کھلی دہشت گردانہ جارحیت پر غاصب صیہونی حکومت کو سزا دینے میں اپنے ذاتی دفاع کے قانونی حق سے استفادے میں ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔
آپ کا تبصرہ